نعتِ رسولِ اکرمﷺ
نعتِ رسولِ اکرمﷺ
"""""""""""""""""""""""""
❣️🌹🌹🌹❣️
ہوتیں مجھے طیبہ کی زیارات مسلسل
آتے ہیں یہی دل میں خیالات مسلسل
دکھ درد کو میں دیتا رہا مات مسلسل
ملتی رہی سرکار سے خیرات مسلسل
میں کرتا گیا ذکر مسلسل شہِ دیں کا
ہوتے گئے اچھے مِرے حالات مسلسل
اب اور کوئی ذکر تو جچتا ہی نہیں ہے
کیجے مِرے سرکار ہی کی بات مسلسل
یاد آتی ہے جس وقت شہِ کون و مکاں کی
ہوتی ہے مِری آنکھوں سے برسات مسلسل
ہم ان سے تعلق کوئی رکھ ہی نہیں سکتے
جو ڈھائیں صحابہ کے مزارات مسلسل
ہر روز میں لکھ لیتا ہوں کچھ نعت کے اشعار
اللّٰه کی مجھ پر ہیں عنایات مسلسل
یہ ماں کی دعا ہے جو بچا لیتی ہے، ورنہ
پیچھا تو مِرا کرتے ہیں خطرات مسلسل
توصیفؔ! میں آقا کا ثنا گو ہوں تبھی تو
رہتی ہے حفاظت میں مِری ذات مسلسل
""""""""
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
شہناز بیگم
25-May-2022 08:47 PM
واہ واہ واہ سر واہ کیا کہنے
Reply
Reyaan
17-Apr-2022 09:50 PM
Very nice 👍🏼
Reply
Gunjan Kamal
16-Apr-2022 11:16 AM
Very nice 👌
Reply